مالاکنڈ کیلئے الگ یونیورسٹی کا قیام ، پسماندہ علاقوں کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحات ہیں ، محمد خان

ہفتہ 14 جولائی 2018 21:50

درگئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) این اے 8 کے نامزد امیدوار محمد خان نے کہا ہے کہ ضلع مالاکنڈ کیلئے الگ یونیورسٹی کا قیام ، پسماندہ علاقوں کوپینے کے صاف پانی اور نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ مواقع کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں ۔ اتمان خیل قوم کی پسماندگی کے ذمہ دار سیاسی عناصر ہیں ۔ اتمان خیل قوم کے ہر قبیلہ کے عمائدین سیاسی پارٹیوں کی بجائے اپنی قومی اتحاد کے ہاتھ مضبوط کریں گے، مختلف اقوام کا اتمان خیل اتحاد کو سپورٹ کرنے کیلئے مشکور ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار این اے 8 مالاکنڈ سے اتمان خیل قومی اتحاد کے نامزد آزاد امیدوار و سابقہ ممبر قومی و صوبائی اسمبلی الحاج محمد خان اتمان خیل اور پی کے 19سے نامزد آزاد امیدوار فیاض گل اتمان خیل نے ٹوٹے ، خانوڑے ، سیلے پٹے ، پیر خیل ، میخ بند، نرے تنگے، شنکئی، قلنگے اور مضافات میں منعقدہ انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اتمان خیل قومی اتحاد کے جنرل سیکرٹری گل نبی گل اتمان خیل ، نیاز محمد ٹھیکہ دار ، میجر ریٹائرڈ خوشحال خان ، محمد فیاض خان ، ریٹائرڈ ڈی ایس پی حاجی زیراب گل اتمان خیلاور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

الحاج محمد خان اتمان خیل نے کہا کہ 1985میں جب مالاکنڈ کے محروم طبقات ، اتمان خیل قوم اور غریبوں نے ان کی مکمل سپورٹ کی تھی تب کے حالات کے پیش نظر مالاکند کے ان محروم طبقات کی حالت بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات ، ترقیاتی منصوبوں ، سکولوں کے قیام ، سڑکوں کی پختگی کے منصوبے ، پل اور سڑکوں سے محروم علاقوں کے لیئے راستوں کے قیام ، بجلی فراہمی کے منصوبوں اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا ایک روشن باب رقم کرچکے ہیں ۔ اپنے مختصر دور میں غریب قوم کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کو مد نظر رکھ کر اس بار بھی اتمان خیل قوم اور غریب و پسماندہ رکھے گئے طبقات پک اپ پر مہر ثبت کرکے اتحاد کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔

درگئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں