ڈیرہ بگٹی ،پیرکوہ میں دستی بم کا دھماکا ،2 بچے زخمی

جمعرات 1 اگست 2019 00:02

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2019ء) ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں دستی بم کا دھماکا2 بچے زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق بدھ کو پیرکوہ میں دو بچوں کو سڑک کنارے دستی بم ملا جسے کھلونا سمجھ کر کھیلنے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوگئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ڈیرہ بگٹی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں