بچیوں کی تعلیم و ترقی ان کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگتی

ہفتہ 6 اپریل 2024 20:03

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد نے کہا ہے کہ بچیوں کی تعلیم و ترقی ان کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ او جی ڈی سی ایل اور تعلیم فاؤنڈیشن کی مشترکہ کاوشوں سے شروع ہونے والے ووکیشنل سینٹر یعنی وومن سکل سینٹر ڈیرہ بگٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئی کی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد نے مزید بتایا کہ اس ووکیشنل سینٹر میں خواتین کی تعداد 80 کے قریب ہے ہماری یہ کوشش ہوگی کہ ڈیرہ بگٹی میں خواتین کے ہاتھوں تیار ہونے والی دستکاری کے خوبصورت مصنوعات کو نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر متعارف کروائیں تاکہ ہماری بہن بیٹیوں کی صلاحیتوں کا لوہا ملکی و غیر ملکی سطح پر منوائی جاسکے پہلی بار شروع ہونیوالی اس پائلٹ پروجیکٹ کا دورانیہ چار ماہ کا ہوگا چونکہ یہاں کی دستکاری کا کام انتہائی خوبصورت ہے اور یہ ہماری پہچان و شناخت بھی ہے ان صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے ہم نے او جی ڈی سی ایل اور تعلیم فاؤنڈیشن کو بھی آن بورڈ لیا ہے جن پر ہم ان کے مشکور ہیں اس کے علاؤہ ہماری یہ بھی کوشش ہوگی کہ سی آر ایس کے مد میں مقامی تعلیم یافتہ خواتین و بچیوں کے لئے کمپیوٹر کورسز اور انگلش لینگوئج کلاسز کا بھی اہتمام کیا جاسکے اور کوشش ھے کہ خواتین اور بچیوں کو ای کامرس کے ساتھ بھی لنک کیا جاسکے اس موقع پر تعلیم فاؤنڈیشن کے نمائندے ہارون فیصل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم فاؤنڈیشن سن دو ہزار سترہ سے مختلف محکموں اور اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور تعلیم فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد ہی لوگوں کے زریعہ معاش بڑھانے میں مدد کرنا ہے اور وومن سکل سینٹر کا مقصد بھی یہی ہے کہ دستکاری میں مہارت رکھنے والی خواتین و بچیوں کو متعلقہ فیلڈ میں تجربہ رکھنے والے یا رکھنے والی قابل مرد و خواتین انسٹرکٹرز سے ٹریننگ دلوا کر ان کی صلاحیتوں اور زریعہ معاش میں مزید اضافہ کروایا جاسکے اس موقع پر انچارج پروڈکشن پروگرام او جی ڈی سی ایل پیرکوہ گیس فیلڈ کیمپس منیجر جیسر رحیم ناریجو نے کہا کہ یہ پروگرام او جی ڈی سی ایل کے سی آر ایس کے مد میں تعلیم فاؤنڈیشن اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر شروع کیا گیا ہے پروگرام کا مقصد مقامی خواتین و بچیوں کے دستکاری و سلائی کڑھائی کے صلاحیتوں میں اضافے کے لئے مدد کرنا ہے تاکہ مقامی خواتین معاشی طور پر خود کفیل ہوکر اپنے اور اپنی فیملی کا بھی معاشی طور پر ہاتھ بڑھا سکیں وومین سکل سینٹر کے افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ بگٹی عبدالرزاق بگٹی اور او جی ڈی سی پیرکوہ کے انجینئر وڈیرہ خادم حسین بگٹی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں