ضلع ڈیرہ بگٹی کے مکینوں کو بلاتعطل بجلی سمیت تمام سہولیات فراہم کئے جائیں،نوابزادہ شازین بگٹی

بدھ 15 جولائی 2020 21:07

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2020ء) رہنماء جمہوری وطن پارٹی اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہم کے لئے کوشاں ہے ان کی کوشش ہے کہ ضلع ڈیرہ بگٹی کے مکینوں کو بلاتعطل بجلی سمیت تمام سہولیات فراہم کئے جائیں انہوں نے یہ گفتگو گزشتہ روز سوئی میں کیسکو چیف محمد عارف سے ملاقات کے دوران کی اس موقع پر کیسکو چیف محمد عارف نے یقین دلایا کہ عوام کو بجلی کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ گریڈ اسٹیشن کی استعداد ایک ہزار تیرہ سے بڑھا کر دوہزار چھبیس تک کی جائے گی نوابزادہ شازین بگٹی نے چیف آف کیسکو سے اپیل کی کہ شدید گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے سوئی سمیت پورے ضلع ڈیرہ بگٹی کے عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اس موقع پر ایم این اے نوابزادہ شازین بگٹی نے ضلع ڈیرہ بگٹی آمد اور عوام کو درپیش بجلی کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کرانے کی یقین دہانی پر کیسکو چیف محمد عارف کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں