علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس بہاولنگر کے ڈائریکٹر کو ڈی جی خان کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹر کا اضافی چارج دے دیا گیا

بدھ 18 اکتوبر 2023 22:23

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2023ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس بہاولنگر کے ڈائریکٹر قیصر عباس کاظمی کو ڈی جی خان کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔بدھ کے روز انہوں نے چارج سنبھال کر اپنی ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دیں ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ملتان ریجن کے ڈائریکٹر غلام حسین کھوسہ کے پاس ڈی جی خان کیمپس کا چارج تھا۔ ڈیرہ غازی خان کیمپس پہنچنے پر اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر فیاض خان صحرائی اور سٹاف نے قیصر عباس کاظمی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قیصر عباس کاظمی نے کہا کہ تمام سٹاف لگن اور ایمان داری سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دے اور طلباء کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں