ڈاکٹرنے ختنے کے دوران شہری کے اکلوتے بیٹے کا نازک عضوکاٹ دیا

ختنہ کے دوران اس کا نازک حصہ مکمل کاٹ دیا جس کے بعد بچے کو پیشاب کرانے کیلئے بھی نالی لگانی پڑتی ہے،شہری کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

منگل 3 اکتوبر 2023 17:22

ڈاکٹرنے ختنے کے دوران شہری کے اکلوتے بیٹے کا نازک عضوکاٹ دیا
ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2023ء) ڈیرہ غازی خان میں ڈاکٹر نے ختنہ کرتے ہوئے بچے کا نازک عضو ہی کاٹ ڈالا جس سے بچہ پیشاب کی نالی سے بھی محروم ہوگیا۔ڈی جی خان کی تحصیل کوٹ چٹھہ کے دکاندار محمد احمد نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی ڈاکٹر نے ختنے کے دوران اس کے اکلوتے بیٹے کا نازک عضو کاٹ ڈالا جس سے بچہ پیشاب کی نالی سے بھی محروم ہوگیا ہے، شکایت کے باوجود پولیس ڈاکٹر کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی۔

(جاری ہے)

محمد احمد کے مطابق اس کے ہاں 10 سال بعد بیٹا عبداللہ پیدا ہوا، 18 مارچ کو مقامی ڈاکٹر غلام عباس نے ختنہ کے دوران اس کا نازک حصہ مکمل کاٹ دیا جس کے بعد بچے کو پیشاب کرانے کے لیے بھی نالی لگانی پڑتی ہے۔ بچے کے والد کے مطابق میڈیکل لیگو رپورٹ اور 11 اپریل کو ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود پولیس ڈاکٹر کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی، الٹا ڈاکٹر اسے ڈراتا اوردھمکاتا ہے۔ محمد احمد نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر کا لائسنس منسوخ کیا جائے سخت سزاد ی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں