پی پی 292 ،ْ اویس لغاری کامیاب ،کارکنوں کا جشن

ن لیگ کے اویس لغاری 32ہزار745ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ،ْغیر حتمی و غیر سر کاری نتائج

اتوار 14 اکتوبر 2018 23:10

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے امیدوار اویس لغاری کی پی پی 292 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی جس پر کارکنوں نے جشن منایا۔

(جاری ہے)

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے اویس لغاری 32ہزار745ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں ۔تحریک انصاف کے مقصود لغاری 21ہزار 938ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اس طرح ن لیگی امیدوار نے پنجاب اسمبلی کی یہ نشست 10ہزار 807 ووٹ سے جیت لی۔اویس لغاری کی الیکشن میں کامیابی کی خوشی میں کارکنوں نے چوٹی زیریں میں جشن منایا۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں