ڈیرہ غازی خان سے منتخب پی ٹی آئی کے ممبر پنجاب اسمبلی حنیف پتافی کے خلاف کھاد اسمگلنگ کے الزام پر مقدمہ درج

منگل 7 جون 2022 14:25

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2022ء) ڈیرہ غازی خان سے منتخب پی ٹی آئی کے ممبر پنجاب اسمبلی حنیف پتافی کے خلاف کھاد اسمگلنگ کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ڈیرہ غازی خان کے تھانہ دراہمہ میں محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک محمد کلیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر متن کے مطابق یوریا کھاد ڈیلر محمد رفیق پتافی کے گودام اور دفاتر میں متعلقہ حکام گئے ڈیلر کے بھائی ممبر پنجاب اسمبلی محمد حنیف پتافی بھی موقع پر آگئے تھے۔

ڈیلر سے خریدو فروخت کا ریکارڈ طلب کیا گیا مگر وہ مقررہ وقت تک ریکارڈ فراہم نہ کرسکے۔ڈیرہ غازی خان کی کے پی کے اور بلوچستان سے سرحدیں ملتی ہیں جس سے معلوم ہوا ہے کہ کھاد اسمگلنگ کی گئی ہے اور اسمگلنگ کی وجہ سے کھاد کی قلت پیدا ہوگئی اور مقامی کاشتکاروں کو سرکاری نرخ پر کھاد کی فراہمی میں مشکل کا سامنا رہا ۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں