پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں جاری،متعدد فوڈ پوائنٹس پر بھاری جرمانے

منگل 26 مارچ 2024 20:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں جاری ہیں،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈ پوائنٹس بھاری جرمانے عائدکئے گئے ،50 کلو غیر معیاری کیچپ،25 لٹر مضر صحت مشروبات تلف کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان فوڈ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں اور مین بازار مظفرگڑھ میں 2 معروف فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری کیچپ کا استعمال کرنے،کھانے پینے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 24 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیئے گئے۔

اس کے علاوہ علی پور میں کریانہ سٹور کو ممنوعہ چائنیز نمک کی فروخت کرنے پر 12 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔مزید روجھان راجن پور میں کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ کاربونیٹڈ ڈرنکس بیچنے،چائنہ سالٹ کی موجودگی پائے جانے پر 10 ہزارروپے جرمانہ کر دیا گیا۔اس حوالے سے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک کے مراحل کی سختی سے نگرانی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں