وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر روٹی،نان اور دیگر غذائی اشیاء کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری

اتوار 21 اپریل 2024 10:30

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر روٹی،نان اور دیگر غذائی اشیاء کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس حوالے سے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر نے بتایا کہ 119 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رواں ماہ کے دوران 780 گرانفروش گرفتار کئے اور 182 مقدمات درج کرنے کے ساتھ 73لاکھ 57ہزار 400روپے جرمانے عائد کئے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یکم اپریل اب تک ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی مارکیٹوں کے 141054 معائنے کیے گئے اور 12253 مقامات پر پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پائی گئی جس پر دیگر قانونی کارروائی کے ساتھ 78 کاروباری مراکز سربمہر کئے گئے ہیں۔کمشنرنے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر عام آدمی تک معاشی ریلیف پہنچانا ہے لہذا تمام مجسٹریٹس اپنے فرائض احسن انداز سے انجام دیں۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں