گومل یونیورسٹی کے بی ایس پروگرام کیلئے انٹری ٹیسٹ 30 ستمبر کو ہوںگے

منگل 25 ستمبر 2018 13:40

ڈی آئی خان۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) گومل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر گریجویٹ سٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر شادی اللہ خان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گومل یونیورسٹی کے بی ایس پروگرام کیلئے انٹری ٹیسٹ 30ستمبر کو وینسم کالج میں ہوںگے تاہم جو طلبہ تیس ستمبر کو میڈیکل کالج کے لیے انٹری ٹیسٹ میں شامل ہونگے انکی سہولت کے پیش نظر میڈیکل کالج داخلہ کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج گومل یونیورسٹی کے بی ایس پروگرام میں داخلہ کے لیے قابل قبول ہو ںگے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں