سابق وائس چانسلر بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کا زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ

بدھ 13 دسمبر 2023 18:43

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2023ء) سابق وائس چانسلر بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور رجسٹرار عبدالباسط خان نے سابق وائس چانسلر بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کوزرعی یونیورسٹی میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ بہا الدین زکریایونیورسٹی ملتان اور گومل یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرکا آنا یونیورسٹی کیلئے باعث فخر ہی نہیں بلکہ قابل عزت بھی ہے۔

وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا میرا مشن ہے اور اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے آپ جیسے سینئرز اور تجربہ کار پروفیسروں کی رہنمائی لینا میرے لئے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں ڈسپلن 'شفافیت کا قیام' اکیڈمک اورریسرچ کو بہتر کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں