جامعہ گومل میں تحقیقی، نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں بہتری ا ساتذہ اور انتظامیہ کی محنت کا ثبوت ہے، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرشکیب اللہ

جمعہ 15 دسمبر 2023 16:10

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2023ء) جامعہ گومل کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں تحقیقی، نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں گذشتہ ایک سال میں واضح بہتری ہمارے اساتذہ اور انتظامیہ کی محنت کا ثبوت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے علاقائی دفتر کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال میں گومل یونیورسٹی میں ریکارڈ پی ایچ ڈی اور ایم فل فارغ التحصیل ہوئے ہمارے ریگولر طلبہ کی تعداد 24 ہزار سے زائد ہے جو صوبہ بھی کی جامعات میں ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر وائس چانسلر انیکسی کو گرلز ہاسٹل میں شامل کردیا گیا ہے تاکہ ہماری بچیوں کو ممکنہ سہولتیں میسر ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ایک ترقی یافتہ گومل یونیورسٹی آنے والے دنوں میں مزید ترقی اور خوشحالی کی طرف جائے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی آمد پر پی آئی ڈی ڈیرہ کے انچارج محمد فضل الرحمان اور ان کے عملے نے پرتپاک استقبال کیا۔محمد فضل الرحمان نے دفتر کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور ڈاکٹر شکیب اللہ کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر شکیب اللہ نے اپنی گفتگو میں پی آئی ڈی کے دفتر کی بحالی پر مبارک دی اور کہا کہ موجودہ حالات میں عوام اور ریاستی اداروں کے وقار کی سربلندی ،ملک دشمن پراپیگنڈے کے توڑ میں وزارت اطلاعات اور بالخصوص پی آئی ڈی جیسے اداروں کی ذمہ داری بھی بڑھ گئی ہے اور انکی کارکردگی بھی لائق ستائش ہے۔ پی آئی ڈی سرکاری محکموں اور جامعہ گومل جیسے تعلیمی مراکز کی کارگردگی اجاگر کر کے ان کی حوصلہ افزائی و مزید بہتری لانے کا وسیلہ بنتے ہیں ۔اس موقع پر سینئر صحافی و کالم نگار ابوالمعظم ترابی ،سینئر صحافی محمد عرفان مغل اور محمد ریحان نے وائس چانسلر کو لنگی پہنائی ،گومل یونیورسٹی کے پی آر او راجا عالم زیب بھی اس موقع پر موجود تھے۔\378

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں