اداروں کے زوال کا سے بڑا سبب کرپشن ہے سب کو اپنے آپ کو ٹھیک کرنا پھر آگے بڑھنا ہوگا ،وائس چانسلر گومل یونیورسٹی

ہفتہ 16 دسمبر 2023 19:22

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2023ء) گومل یونیورسٹی کے قائداعظم کیمپس میں انسداد بدعنوانی اور رشوت ستانی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ تھے جبکہ ان کے ہمراہ محکمہ اینٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف الرحمن بلوچ سمیت قائداعظم کیمپس کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر اللہ نور سمیت تمام شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ اداروں کے زوال کا سے بڑا سبب کرپشن ہے جس کیخلاف ہم سب کو سب سے پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہوگا اور پھر آگے بڑھنا ہوگا اور یہی اداروں کی ترقی کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی، خوشحالی اور اس کی سالمیت کا سبب بنے گا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھاکہ کیونکہ ہمارا تعلق تعلیمی ادارے سے ہے اور اگر ہم بحیثیت استاد اپنے تعلیمی نظام کو بہتر کر دیں تو کل یہی نوجوان جو یہاں سے پڑھ کر کسی ادارے سے منسلک ہوں گے تو انہوں اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کاپتہ ہو گا اوراپنے حقوق کا پتہ ہو گا توہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے محکمہ اینٹی کرپشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی وجہ سے آج کی تقریب کا انعقاد ہوا کیونکہ اس طرح کی تقریبات کے انعقاد سے اداروں کو کرپشن جیسی لعنت سے پا ک کیا جا سکتا ہے ۔ تقریب سے قائداعظم کیمپس کوارڈینیٹر قائداعظم کیمپس ڈاکٹر اللہ نور، محکمہ اینٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف الرحمن بلوچ ،قائداعظم کیمپس میں جامع مسجد کے خطاب واجد الٰہی سمیت طلباء نے اپنے خطابات میں زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں منصفانہ تقسیم ہونی چاہئے ۔

کیونکہ اساتذہ کا کلاسوںکو نہ پڑھنا اور طلباء کا کلاسیں لینے کی بجائے وقت کو ضائع کرنا بھی کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔ اور ہمارا دین اسلام میں بھی واضح رہے کہ رشوت لینے والا اور رشوت دینے والا دونوں غلط کام کررہے ہیں اور دونوں جہنمی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں