ڈیرہ اسماعیل خان ،شعبہ تعلقات عامہ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کے ایک سالہ ٹینیور پر نیوز لیٹر کا خصوصی ایڈیشن جاری کردیا

جمعہ 29 دسمبر 2023 17:26

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2023ء) گومل یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کے ایک سالہ ٹینیور پر نیوز لیٹر کا خصوصی ایڈیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ایڈیٹوریل بورڈ کے ممبران ڈائریکٹر ٹانک کیمپس ڈاکٹر احسان اللہ دانش، ریجنل انچارج پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ و سابقہ پبلسٹی آفیسر گومل یونیورسٹی محمد فضل الرحمان اور پی آر او راجہ عالم زیب نے ایک سالہ ایڈیشن کی کاپی وائس چانسلر کے حوالے کرکے اسکا باقائدہ اجرا کیا اس حوالہ سے یونیورسٹی سینیٹ ہال میں خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے انتظامی اور تدریسی شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی ایڈیٹوریل بورڈ کے سینیئر ممبر ڈائریکٹر ٹانک کیمپس ڈاکٹر احسان اللہ دانش نے بتایا کہ تعلیمی۔

انتظامی اور ہم نصابی میدان میں گومل یونیورسٹی نے ایک سال میں وائس چانسلر کی سرپرستی میں ٹیم ورک کی بدولت مثالی کام کیا جسے نیوز لیٹر میں شامل کیا گیا ہے تاہم متعدد ایسی دیگر سرگرمیوں کو اگلی اشاعت میں شامل کرکے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا ۔\378

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں