ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبہ بھر میں (آج) سے تین روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز ہو گا

اتوار 9 دسمبر 2018 18:20

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں پیر10 دسمبر سے تین روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز کیا جارہا ہے ۔جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 58 لاکھ 87 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ہم کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ای پی آئی کے مطابق رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم پیر 10 دسمبر سے صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بیک وقت شروع کی جارہی ہے جو کہ 13 دسمبر تک جاری رہے گی اور اس مہم کے دوران صوبہ کی مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ افغان مہاجرین اور ٹی ڈی پیز کے 112 کیمپوں میں مجموعی طور پر پانچ سال سے کم عمر کے 58 لاکھ 87 دہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

مہم کی کامیابی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے خصوصی اقدا کیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں