مدیحہ نثار ینگ پارلیمانی فورم کی ڈپٹی کنونیئر،سردارآغاز خان گنڈہ پور ممبر منتخب

اتوار 16 دسمبر 2018 17:30

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان کی رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا مدیحہ نثار کو ینگ پارلیمانی فورم کا ڈپٹی کنونیئر،سردارآغاز خان گنڈہ پور کو ممبر منتخب کرلیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ خیبر پختونخوا کی نوجوان نسل کے مسائل کے حل کے لئے ینگ پارلیمانی فورم تشکیل دے دیاگیا ہے جس کے لئے صوبائی اسمبلی کے اراکین ابراہیم خٹک صوبائی اسمبلی کے ینگ پارلیمانی فورم کا کنونیئر اور مدیحہ نثار کو ڈپٹی کنونیئر منتخب کرلیاگیا ہے ۔اس فورم کے دیگر اراکین میں میں کامران بنگش ،فخر جہان ،مسز سمیرہ شمش ،ملک وجہیہ خان ،سردار آغاز خان گنڈہ پور ،سمعیہ بی بی اور فیصل زیب شامل ہیں ۔اس فورم کی تشکیل سپیکر مشتاق غنی کے حکم پر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں