ڈیرہ اسماعیل خان،نامعلوم ملزمان نے تیس سالہ نوجوان قتل کر دیا، مقدمہ درج

ہفتہ 19 جنوری 2019 17:00

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) تھانہ یارک کی حدود گلوٹی کے قریب قتل کی لرزہ خیز واردات میں نامعلوم ملزمان نے تیس سالہ نوجوان کاتیز دھار آلہ سے گلہ کاٹ کر اسے شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے،جو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یارک کی حدود گلوٹی ملنگ ٹکواڑہ روڈ پر سڑک کے کنارے شب ڈیڑھ بجے ایک نوجوان شدید زخمی حالت میں پڑا پایا گیا جس کا تیز دھار آلہ سے گلہ کٹا ہوا تھا ۔

اطلاع پریارک پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا اور گلہ مکمل کٹا ہونے کے باعث دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول کی عمر تیس سال جبکہ اس کی شناخت نیاز محمد ولد جمک قوم سلیمان خیل سکنہ خیمہ زن کندیاں سے کی گئی ہے۔ مقتول کے لواحقین اطلاع پر ہسپتال پہنچ گئے جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش ان کے حوالے کردی گئی ہے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعہ کی چھان بین شروع کردی۔مقامی ذرائع کے مطابق ملزمان مقتول کو بہانے سے اپنے ساتھ لے کر آئے اور تیز دھارآلے سے اس کا گلہ کاٹ کر اسے شدید زخمی حالت میں سڑک کے کنارے پھینک کر فرار ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں