ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال میں ڈینٹل بلاک کاافتتاح کر دیا

بدھ 19 جون 2019 16:51

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال میں ڈینٹل بلاک میں مصنوعی دانت لگانے اورمسوڑھوں کی بیماریوں کے تدارک کے دوشعبہ جات کاافتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

بورڈ آف گورنرزکے چیئرمین ارشدخان استرانہ اوربی اوجی کے ممبران کی ذاتی دلچسپی وکاوش سے میڈیکل ڈائریکٹرڈاکٹرنسیم صباء کی زیرسرپرستی انچارج ڈینٹل بلاک ڈاکٹرحافظ محمدطاہر کی زیرنگرانی دونوں نئے شعبہ جات میں کام کاآغازکردیاگیااس موقع پر ڈاکٹرشمال خان ودیگربھی موجودتھے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمدعمیر نے دونوں شعبہ جات کادورہ کیااورمریضوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمدعمیر نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال میں ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مصنوعی دانتوں کی فراہمی اورمسوڑھوں کی بیماریوںکے حل کے لیے شعبہ جات قائم کیے گئے ہیں جس میں خیبرکالج آف ڈینسٹری اوررحمان میڈیکل ایسوسی ایشن کے معیار کے مطابق سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں