ڈیرہ اسماعیل خان،صدر پولیس نے منشیات فروش سے 5کلو سے زائد چرس برآمد کرلی

پیر 14 اکتوبر 2019 17:55

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) صدر پولیس نے سی آر بی سی چیک پوسٹ پر منشیات فروش سے 5کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ، دیگردو ملزمان سے دو بندوقیں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق صدر پولیس نے منشیات فروش کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے سی آر بی سی چیک پوسٹ کے قریب منشیات فروش ملزم رفیق سکنہ ظفر آباد کالونی سی5275گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے دوسری کاروائی کے دوران موسیٰ کھر کے علاقہ میں ملزمان انور ولد بشیر اور محمد رفیق سے دو بندوق اور6کارتوس برآمد کرلی ہیں ۔پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں