ڈیرہ اسماعیل خان،صدر بازار ڈیرہ میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان راکھ کاڈھیر بن گیا

بدھ 22 مئی 2019 17:04

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) صدر بازار ڈیرہ میں آتشزدگی،جنرل سٹورکے اندر اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان راکھ کاڈھیر بن گیا ،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق صدربازارمیں واقع طلحہ جنرل سٹورکے اندر رات کے وقت بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ جس نے تمام دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ سے دکان میں موجودلاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکی فائرفائٹر ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں