ڈیرہ اسماعیل خان،محلہ جوگیانوالہ گلی سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے باعث اندھیروں میں ڈوب گئی ،جرائم اور حادثات بڑھنے لگے

منگل 15 اکتوبر 2019 16:58

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) محلہ جوگیانوالہ گلی حکیم طاہر میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے باعث پوری گلی اندھیروں میں ڈوب گئی ،جرائم اور حادثات بڑھنے لگے ، شکایات کے باوجود سٹریٹ لائٹس نصب نہ ہونے پر اہل محلہ سراپا احتجاج بن گئے ،ٹی ایم اے ڈیرہ سے فوری سٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کے انتہائی گنجان آباد اور حساس علاقہ محلہ جوگیانوالہ کی گلی حکیم طاہر میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے سبب پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا ہے جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ان کے علاقہ میں واپڈا اہلکاروں نے لوگوں کے گھروں کے میٹر بجلی کے کھمبوں پر نصب کیے تو اس دوران وہ کھمبوں پر موجود بلب اور دیگر سامان اتار کر اپنے ساتھ لے گئے ۔

(جاری ہے)

واپڈا اہلکاروں کو شکایت کرنے پر انہوں نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس اب ٹی ایم اے ڈیرہ نصب کرے گی جب ٹی ایم اے ڈیرہ کے متعلقہ شعبہ سے رابطہ کیاگیا توان کے سامان موجود نہ ہونے کا بہانہ کرکے جواب دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ رات کو گھپ اندھیرے میں ایک سائیکل سوار ایک خاتون کے ساتھ ٹکرا گیا جس سے اس کی ٹانگیں زخمی ہوگئیں جوکہ کچھ روز قبل دوسائیکل سوار نوجوان اندھیرے میں وہاں موجود ڈسٹ پن میں جالگے جس سے انہیں چوٹیں آئیں ۔انہوںنے کہاکہ ان کا علاقہ انتہائی حساس ہونے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کا گڑھ ہے جس سے جرائم اور حادثات میں اضافہ کا شدید خدشہ ہے ۔انہوںنے ٹی ایم اے ڈیرہ کے حکام سے فوری سٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں