ڈیرہ میں پیشہ ور گداگری کرنے والوں کاراج،پولیس تا حال اس لعنت پر قابو پانے میں ناکام

منگل 21 ستمبر 2021 15:26

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2021ء) ڈیرہ میں پیشہ ور گداگری کرنے والوں کاراج، چند ہفتے قبل خواتین سمیت  درجنوں بھگاریوں کو گرفتارکرکے ان کے خلاف  مقدمات بھی درج کیے گئے تھے اس کارروائی کے بعد پولیس  تا حال اس لعنت پر قابو پانے میں ناکام نظر آتی ہے، بازاروں گلی محلوں بس اڈوں پر پیشہ ور بھکاریوں کی بھیڑ نظر آتی ہے جو اپنے ساتھ معذور بچوں اور خواتین کے ساتھ شہریوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کے بعد مستحق افراد کا بھی حق کھا جاتے ہیں جبکہ پیشہ ور گداگری کرنے والوں روپ میں اکثر جرائم پیشہ گروہ بھی سرگرم عمل ہے جو کہ جسم فروشی اور منشیات فروشی جیسی لعنت کو پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

شہر اور اس  کے اردگرد وسیع پیمانے پر ان عناصر نے ڈیرے جما رکھے ہیں جبکہ متعلقہ ادارے زبانی جمع خرچ کی وجہ سے مطلوبہ نتائج دینے سے قاصر نظر آتے ہیں  ۔شہریوں نے اعلی ٰحکام سے اس پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ پیشہ ور بھکاریوں کے روپ میں جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں