ڈیرہ اسماعیل خان،چنگ چی اور موٹرسائیکل میں تصادم ،موٹرسائیکل سوار شخص شدیدزخمی

منگل 21 ستمبر 2021 15:34

ڈیرہ اسماعیل خان۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2021ء) :ٹانک اڈہ تھانہ ڈیرہ ٹائون کے سامنے چنگ چی اور موٹرسائیکل میں تصادم ،موٹرسائیکل سوار شخص کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ کر گوشت سے باہر نکل گئی ۔

(جاری ہے)

ڈیرہ میں خونی چنگ چی کے وار جاری ہیں ٹانک اڈہ تھانہ ڈیرہ ٹائون کے سامنے چنگ چی کے ایک اور حادثے میں موٹرسائیکل سوار چوالیس سالہ محمد گل ولد حاجی چنار گل قوم علی خیل سکنہ ظفرآباد کالونی ڈیرہ کی داہنی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ کر گوشت سے باہر نکل آئی ،موٹرسائیکل سوار کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں