گھروں میں گرائونڈ ارتھ لازمی لگواکر اپنی زندگیاں اور برقی آلات کو محفوظ بنائیں، برقی ماہرین

پیر 6 دسمبر 2021 15:37

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2021ء) گھروں میں بجلی کے کرنٹ  سے ہونے والے حادثات کے متعلق برقی ماہرین  نے کہاکہ گھروں میں برقی آلات و عمارت میں بجلی کاکرنٹ آنا معمول بن گیا ہے ،جس کی وجہ سے جانی مالی دونوں کا نقصان عام ہے، سے بچنے کے لئے اپنے گھروں میں گرائونڈ ارتھ لازمی ہے،  اس سے املاک اور برقی آلات جلنے سے اور انسانی زندگیاں محفوظ رہ سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ اکثر برقی آلات میں 3 تاریں ہوتی ہیں ایک مثبت ایک منفی اور تیسری گرائونڈ ارتھ کی ہوتی ہے جس کے لوگ نظر انداز کردیتے ہیں جو بعد میں نقصان کا باعث بنتی ہیں، اکثربارشوں یا گھروں میں صفائی کے دوران کپڑے دھونے والی مشین یا استری کرتے وقت یا دیگر برقی امور کے دوران اچانک عمارت میں برقی کرنٹ روانگی سے پھیل کر انسانی زندگیوں اور برقی آلات کو ختم کردیتا ہے،  گھروں میں گرائونڈ ارتھ لازمی لگواکر اپنی زندگیاں اور برقی آلات کو محفوظ بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں