پی ٹی سی ایل ملازمین کامسائل حل کرانے کیلئے احتجاج کا سلسلہ وسیع کرنے کا فیصلہ

پیر 19 نومبر 2018 14:23

پی ٹی سی ایل ملازمین کامسائل حل کرانے کیلئے احتجاج کا سلسلہ وسیع کرنے کا فیصلہ
ڈی آئی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ڈی آئی خان میں پی ٹی سی ایل ملازمین نے اپنے مسائل حل کرانے کیلئے احتجاج کا سلسلہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں باہمی میں رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی سی ایل ملازمین کے رابطے بہتر بنانے کیلئے جلسے منعقد کئے جائینگے، دریں اثناء پی ٹی سی ایل ملازمین کی جانب سے ایک جلسے کا بھی کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جلسے کا مقصد پی ٹی سی ایل ملازمین کو درپیش مسائل حل کر نے کیلئے دبائو بڑھانا ہے،انھوں نے کہا کہ ڈیرہ کے بعد کوئٹہ اور لاہور میں بھی جلسے کئے جا ئیں گے اورپی ٹی سی ایل ملازمین کو انکے جائز حقوق دلانے تک جلسے جاری رہینگے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ 2008 سے پے سکیل ریوائز نہیں ہوئے ۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی سی ایل کے تمام ملازمین کو مستقل کیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل پینشنرز کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنا نا انصافی ہے اور پی ٹی سی ایل کے برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی سی ایل ملازمین کے ساتھ زیادتی ہرگز نہیں ہونے دینگے

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں