کھلی کچہریوں کے انعقادسے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل ہورہے ہیں،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ برکت اللہ مروت

منگل 11 دسمبر 2018 18:30

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ برکت اللہ مروت نے کہاہے کہ کھلی کچہریوں کے انعقادسے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل ہورہے ہیں۔کھلی کچہری کے انعقادکامقصد خوش آئندہے ۔

(جاری ہے)

درازندہ کی عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں ۔علاقے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں ۔ ترقیاتی کاموں کے معیارپر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے درازندہ میں عوام کی کھلی کچہری سے کیا۔انہوں نے اس موقع پرلوگوں کے مسائل سنے اوربعض پرفوری حل کے موقع پراحکامات جاری کیے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں