ڈیرہ اسماعیل خان، دین پور روڈ میں نکاسی آب کے نالوں کے زیر تکمیل کام کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا

بدھ 12 دسمبر 2018 22:56

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) دین پور روڈ میں نکاسی آب کے نالوں کے زیر تکمیل کام کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ سکول، کالج اور دفاتر میں چھٹی کے اوقات کے علاوہ بروز جمعرات تمام تر ٹریفک کا رخ درابن روڈ پر منتقل ہوجاتا ہے جس کے باعث درابن روڈ اور دین پور روڈ پر گھنٹوں ٹریفک بلاک رہتی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں پر ٹریفک کے عملہ کی کمی شدت سے محسوس کی جاتی ہے۔مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آب دین پور روڈ ،شیخ یوسف روڈ اور شمالی سرکلرروڈ کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرکے عوام کو عذاب مسلسل سے نجات دلوائی جائے۔ عوامی حلقوں نے کہا کہ ہمارے عوام نمائندے عوام کے خادم کم اور ٹھیکیدا ر زیادہ بن گئے ہیں۔انکی پشت پناہی اور عدم دلچسپی کے باعث ان منصوبوں کی تکمیل کی رفتار انتہائی سست ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں