فوڈسیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کاروائی، ناقص صفائی پر متعدد کانیںسیل

منگل 15 جنوری 2019 19:46

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) فوڈسیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کاروائی ،شہر میں چیکنگ کے دوران ناقص صفائی پر متعدد کانوں کو سیل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے نیوسبزی منڈی میں مرغی شاپ میں صفائی کی ناقص صورتحال ،مٹھائی شاپ کے کچن کی ابترصورتحال سمیت چارجنرل سٹوروں میں سامان رکھنے کی بری حالت پران چھ شاپس کوسیل کردیااسی طرح دودھ کے مختلف علاقوں سے 17سیمپلزلیے گئے جن کو لائیوسٹاک لیبارٹری کے ذریعے چیک کرنے کے بعد ان سیمپلز کوکلیئر کردیاگیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی اشتیاق مروت نے بتایاکہ کسی کوانسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ حلال فوڈ اتھارٹی عوام کوحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک دینے کے لیے ہرممکن اقدامات کریگی ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں