ڈیرہ اسماعیل خان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

بدھ 16 جنوری 2019 17:46

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ژوب اڈاکے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی‘ واقعے کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے فوری طورپر موقع پرپہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122کے میڈیا کوارڈنیٹراعزازمحمودکی جاری رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ژوب اڈا کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے بلخ جان نامی شخص عمر 23سال سکنہ وزیرستان زخمی ہوگیا۔واقعے کی اطلاع پرفوری طورپرریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کردیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں