ڈیرہ اسماعیل خان، آئس کریم فروخت کرنے کی آڑ میں آٹھ سالہ بچے کا اغواء، شہریوں میں شدید تشویش، بے چینی کی لہر

جمعہ 26 اپریل 2019 17:59

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں آئس کریم فروخت کرنے کی آڑ میں آٹھ سالہ بچے کو اغواء کرنے کے واقعہ پر شہریوں میں شدید تشویش اور بے چینی ،پولیس کی جانب سے شہریوں کوبچوں پر کڑی نظر رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع پر فوری پولیس سے رابطہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔ذرائع کے مطابق ضلع ٹانک میں آٹھ سالہ بچے نیازی اللہ ولد گل بادشاہ کو آئس کریم کے بہانے نشہ آور چیز سنگھا کے اغواء کرلیااور اسے کسی طریقے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ،ہوش میں آنے پر بچہ اغواء کاروں کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا ۔

بچے کا کہنا تھا کہ میں قلفی لینے گیا تو قلفی فروش اغواء کار نے میرے منہ پر کپڑا پھیرا جس کی وجہ سے میں بیہوش ہو گیا جب مجھے ہوش آیا تو میں بکس میں بند تھا کہ اچانک ہی اس نے بکس کا اوپر ڈھکنا اٹھایا تو میں نے اس کے ہاتھ پر کاٹا اور وہ پرے ہٹ گیا اور میں وہاں سے اغواء کاروں کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

بچے کے اغواء کا افسوسناک واقعہ سامنے ٓپرپولیس نے شہریوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے انتہائی محتاط رہنے اور بچوں کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں ۔پولیس کے مطابق بچوں کے اغواء کا کوئی بھی ناخشگوار واقعہ پیش آنے پر شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر آپ کو ایسے قلفی فروش اغوا کار نظر آئے تو فورا اپنے متعلقہ تھانے یا 09669280325 پر بروقت اطلاع دیں ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں