ورک پلیس پر ہراسمنٹ کا قانون خواتین کی عزت کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،اختر حسین قریشی ایڈوکیٹ

پیر 20 مئی 2019 15:28

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے صدر اختر حسین قریشی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ورک پلیس پر ہراسمنٹ کا قانون تمام ملازمین اور بالخصوص خواتین کی عزت کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس حوالے سے طلبہ کے ساتھ ساتھ ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد کو اس قانون سے روشناس کرانا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قرطبہ یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام خواتین کی ہراسمنٹ اور خواتین کی لیڈر شپ سے متعلق سیمینار سے خطاب کے دوران کیا سیمینار کی صدارت قرطبہ یونیورسٹی کے رجسٹرار محمد عظمت اللہ نے کی انہوں نے کہا کہ برگد سماجی تنظیم کے تعاون سے اس نوعیت کے سیمینار کا انعقاد انتہائی قابل ستائش ہے طلبہ اور بالخصوص خواتین کو اپنے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بنائے گئے قوانین سے روشناس کرانا وقت کی انتہائی اہم ضرورت ہے تعلیمی اداروں اور دیگر ایسے دفاتر یہاں پر خواتین کام کرتی ہیں وہاں خواتین کی ہراسمنٹ کی متعدد شکایات عدالتوں کو موصول ہوتی ہیں لہٰذا اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے اس قانون کے بارے میں آگہی کی فراہمی انتہائی اہمیت کی حامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے طلبہ باصلاحیت ہیں ان میں قائدانہ صلاحیتیں بھی موجود ہیں ہمیں چاہئے کہ ہم ان کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ عملی میدان میں ملک اور قوم کی راہنمائی کا فریضہ بطریق احسن سرانجام دے سکیں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بار مظلوم غریب نادار افراد کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا ایک مثالی کردار رکھتی ہے شہریوں کو جب بھی ہماری ضرورت پڑے گی انصاف کی بالادستی یقینی بنانے اور مظلوم کی داد رسی کے لئے ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ بھر پور تعاون فراہم کرے گی اس موقع پر برگد سماجی تنظیم کی جانب سے ربیعہ ڈار نے رجسٹرار محمد عظمت اللہ اور ڈسٹرکٹ بار کے صدر اختر حسین قریشی کو خصوصی سونیئر پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں