ہیلتھ کیئر کمیشن کا ریجنل آفس ڈیرہ میں قائم کنے کا مطالبہ

پیر 17 جون 2019 19:16

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) ہیلتھ کیئر کمیشن کا ریجنل آفس ڈیرہ میں قائم کیا جائے اور نجی ہسپتالوں ،کلینکس ،ایکسرے ،لیبارٹری ،الٹراسائونڈاور ڈاکٹرز کے کلینکس کی رجسٹریشن بنوں کی بجائے ڈیرہ میں کی جائے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بنوں میں قائم ہیلتھ کیئر کمیشن کا کوئی باقاعدہ دفتر ہے اور نہ ہی وہاں کوئی سہولیات موجود نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انسپکٹر اور ایک کلرک پر مشتمل عملہ ہے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں ڈیرہ بنوں ڈویژن اور ملحقہ علاقوں کے لوگ رجسٹریشن کے لئے مذکورہ دفتر رجوع کرتے ہیں جہاں ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود انہیں رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیے جاسکتے اس دوران انہیں دوسرے سال کی رجسٹریشن فیس جمع کرانے کے نوٹسز بھی مل جاتے ہیں ۔شہریوں نے ہیلتھ کیئر کمیشن کا باقاعدہ فعال اور تمام سہولیات سے آراستہ ریجنل آفس ڈیرہ میں قائم کیا جائے تاکہ ڈیرہ کے لوگوں کو رجسٹریشن کے مسائل کے حل کی سہولیات میسر آسکیں ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں