علا مہ اقبا ل مسلما نو ں کے درمیا ن ، رنگ ، نسل ، فر قے، علا قے کے اختلا فات سے متنفر تھے ، ذوالفقار احمد چیمہ

منگل 18 جون 2019 22:27

ڈیر ہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) علا مہ اقبا ل کونسل اسلام آباد کے چیئر مین ذو الفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ علا مہ اقبا ل مسلما نو ں کے درمیا ن ، رنگ ، نسل ، فر قے اور علا قے کے اختلا فات سے متنفر تھے اور وہ مسلما نو ں کے درمیا ن مکمل اتحا د اور ہم آہنگی کے دا عی تھے ۔ وہ تہرا ن میں دس اسلامی ملکو ں کی تنظیم ای ، سی او کے کلچر ل انسٹیٹیوٹ کے تحت علا مہ اقبال فلسفے پر منعقد ہو نے والے عالمی سمینار سے خطا ب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اقبا ل ؒنے خو د شنا سی ، خو د اعتما دی اور خو دار ی کو خو دی سے تعبیر کیا ہے انہوں نے کہا کہ اقبا ل ؒ نے امتِ اسلامیہ کو لا حق جن بیما ریو ں کی نشاندہی کی تھی آج وہ انہی بیماریوں میں مبتلا ء ہے آج بھی مسلما ن پسماندگی ، احساس ِ کمتر ی ، علم اور تحقیق سے دور ی اور باہمی جھگڑو ں کا شکار ہے اقبا ل ؒ نے مسلما نو ں کو ذہنی پسماندگی اور احساس کمتر ی کی دلدل سے نکالا تھا وہ اس بات کے خواہشمند تھے کہ مسلم نوجوا ن حصو ل علم اور سائنسی تحقیق پر تو جہ دیں تا کہ وہ پور ی کائنات کو مسخر کر سکیں ذو الفقار چیمہ نے اقبا ل ؒ کے اردو اور فارسی کے اشعار سنا کر بتایا کہ اقبا ل ؒ نے مغر بی تہذیب کی قبا حتو ں کو دلا ئل کے ساتھ بے نقا ب کیا ، مسلما نو ں کو علم اور تحقیق کی جا نب راغب ہو نے کی تلقین کی اور وہ تمام مسلما نو ں کو متحد ہو نے کا درس دیتے رہے اور ساتھ ساتھ تنبیہہ بھی کر تے رہے کہ اگر مسلما ن متحد نہ ہو ئے تو وہ خا کِ رہگزر کی طر ح مِٹ جا ئینگے ۔

(جاری ہے)

سمینار میں ای سی آئی کے صدر ڈاکٹر مہدی مظا ہر ی ، پاکستانی سفیر میڈم رفعت مسعود کے علا وہ کئی ممالک کے سفیر وں ، صا حبا ن ِ علم و دانش اور ما ہر ین تعلیم نے شر کت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں