ڈیرہ اسماعیل خان، دو روز قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی تشدد زدہ نعش فصل گنا سے برآمد

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:36

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) تحصیل پروآ کے گائوں چاہ پتھر والا سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی تشدد زدہ نعش فصل گنا سے برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں چاہ پتھر والا میں فصل گنا سے چھریوں اور ڈنڈوں کے وارسے تشدد زدہ نعش ملی جس کی شناخت سعید اللہ ولد ربنواز آرائیں سکنہ ببر کچہ پروآ کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول سعید اللہ دو روز سے گھر سے لاپتہ تھا جس کی نعش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا کر واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں