آر پی او ڈیرہ نے پتنگ کی تیزدھار ڈور سے نوجوان کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:27

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید فیروز شاہ نے پتنگ کی تیزدھار ڈور سے نوجوان کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈیرہ ضلع بھر میں خطرناک کانچ اور کیمیکل سے ڈور تیار اور فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

شمالی سرکلر روڈ پر 28سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان منعم بلوچ گھرجاتے ہوئے گلے پر تیزدھار کیمیکل ڈورلگنے سے زخمی ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے زخم جان لیوا ثابت نہ ہوا اور ہسپتال میں طبی امداد کے بعد اسے گھر روانہ کردیاگیا ۔

واقعہ کا علم ہونے پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید فیروز شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلع ڈیرہ بھر کی پولیس کوانتہائی خطرناک کیمیکل اور کانچ سے ڈور تیار اور فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں