ڈیرہ اسماعیل خان، پانی ملے گوشت کی فروخت کے بعد اب پانی ملی گلی سڑی سبزیاں، پھل فروخت

ہفتہ 6 جون 2020 17:48

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں پانی ملے گوشت کی فروخت کے بعد اب پانی ملی گلی سڑی سبزیاں اور پھل فروخت ہونے لگے،ضلع بھر میں مضر صحت گلے سڑے فروٹ، سبزیاں اور پانی لگا گوشت اور خوردنوش اشیاء ،جعلی مشروبات بیماریوں کا سبب بننے لگے، شہریوں نے ان کی کھلے عام فروخت پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کھانے پینے کی مضر صحت اشیاء کی فروخت پر سخت پابندی لگائی جائے۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے پانی لگا گوشت کی فروخت کو روکا نہیں جا سکا۔اب گلے سڑے آموں ،آڑو،آلو بخارہ،سمیت دیگرباسی پھل اور سبزیوں کو بھی پانی میں مسلسل ڈبو کر کھلے عام فروخت کیا جارہا ہے جو کہ بیماریوں کا باعث بن رہا ہے ان کی فوری فروخت فوری بند کرائی جائے۔مرغی کے گوشت کو بھی پانی میں بار بار دھو کر فروخت کیا جارہا ہے۔چھوٹے بڑے گوشت کی بھی ایسی ہی صورت حال ہے۔ اس کے ساتھ بیمار جانوروں کو گوشت بھی فروخت کیا جارہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل مانیٹرنگ اور کارروائی سے ہی مضر صحت پھل ،سبزیوں اور گوشت کی فروخت کو روکا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں