ڈیرہ اسماعیل خان، ٹریکٹر،کار، چنگ چی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 6 افراد زخمی

ہفتہ 26 ستمبر 2020 18:14

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) ملتان روڈ بلوچ ہوٹل کے قریب ٹریکٹر،کار، چنگ چی اور موٹر سائیکل میں تصادم سی6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ ملتان روڈ بلوچ ہوٹل کے قریب ٹریفک کے شد ید رش کے باعث ٹریکٹر ،کار ،چنگ چی رکشہ اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع پرریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد مہیا کر کے ہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں