ڈیرہ اسماعیل خان، محرم الحرام کی مناسبت سے شہر بھر میں نیاز کی تقسیم اور بیلوں کا سلسلہ جاری رہا

منگل 9 اگست 2022 16:20

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2022ء) ڈیرہ میں محرم الحرام کی مناسبت سے شہر بھر میں نیاز د حلیم اورپلا ؤ کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہا جبکہ دودھ، روح افزاء شکنجبین اور پانی کی سبیلیں بھی شہر کے تمام علاقوں میں جگہ جگہ لگائی گئیں۔ شہر بھر میں نذر ونیاز کے لئے د حلیم کی تیاری رات بھر جاری رہی۔صبح سویرے نیاز تقسیم کی گئی۔

سبیلوں پر دودھ، روح افزاء ، شکنجبین اور شربت بھی تقسیم کیا گیا،شہریوں نے سڑکوں اور چوراہوں پر گاڑیوں سے لنگر اور نیاز کی اشیاء تقسیم کرنی شروع کررکھی ہیں۔ نذر ونیاز کے لئے پکوان سینٹرز کو بھی بڑے بڑے آرڈرز دیئے جارہے ہیں۔ حلوہ پوری، نان چنے سمیت بیکری آئٹمز کی اشیاء بھی نذر و نیاز میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پیکر وفااور کربلا کے غا زی عباس علمدارکی یاد میں نئے الم پاک تیار کرنے اور انکی سجا وٹ کا کام گزشتہ روز مکمل ہو گیا، الم پا ک لکڑی اور اسٹیل کااستعمال ہو نے کے بعد بھی تیاری کے مختلف مراحل سے گزرتا ہے اور لوگ اپنی تو فیق کے مطابق الم تیار کروا کر اپنے مکانوں کی چھتوں اور امام با رگا ہوں پر نصب کروا کر علمدار کربلاکو اپنا پرسہ پیش کر تے ہیں اس حوالے سے اہل تشیع کا کہنا ہے کہ رنج و علم کا نشان یہ الم پاک ہمیں حق و سچ کے لیے اپنی جانیں قربان کر نے والے کر بلا کے عظیم شہداء کی یا د دلا تے ہیں۔

\378

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں