ہم عہد کریں کہ ملک کی خوشحالی اور ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ، اسسٹنٹ کمشنر

جمعرات 21 مارچ 2024 15:31

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فصیح اسحاق عباسی نے کہا ہے کہ 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ہم عہد کریں کہ ملک کی خوشحالی اور ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ،ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، طلبہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر1سٹی میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ پروقار تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا، سکول ہذا آمدپر سکول کے ہیڈ ٹیچر شہزادہ کامران سلیم نے ان کا استقبال کیا۔

سکول کے بچوں نے مہمان خصوصی پر گل پاشی کی اور ان کو ہار پہنائے گئے، منعقدہ تقریب میں اے ایس ڈی ای او حافظ محمد سلیم نے کہا کہ محکمہ تعلیم ڈیرہ تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دے رہاہے، پاکستان کے قیام میں ہمارے اباﺅ اجداد کا خون شامل ہے، جس کی وجہ سے آج ہم آزاد فضاﺅں میں زندگی گزار رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تقریب میں بچوں نے خوبصورت ٹیبلو ، قومی ترانہ ، ملی نغمہ اور انگلش تقریر کا مظاہرہ کیا،جس کو مہمان خصوصی اور شرکاءنے بہت پسند کیا، ہیڈ ٹیچر شہزادہ کامران سلیم کا کہنا تھا کہ سکول ہذا کی بلڈنگ کرائے کی ہے ، طلبہ میں آگے بڑھنے کا بہت ٹیلنٹ ہے حکومت تعلیمی ادواروں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے، نوجوان ہمارے کل کا مستقبل ہیں ۔

مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فصیح اسحاق عباسی نے کہا کہ 23مارچ کو قرار داد پاکستان پیش کی گئی جس کی تعبیر ہم آج دیکھ رہے ہیں ، ملک کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے، طلبہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دیں ، تقریب کے آخر میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فصیح اسحاق عباسی ،اے ایس ڈی ای او ڈیرہ حافظ محمد سلیم اور ہیڈٹیچر سکول ہذا شہزادہ کامران سلیم نے ٹیبلو ، قومی ترانہ اور انگریزی تقریر و نغمہ پیش کرنے پر طلبہ میں ٹرافیاں بھی تقسیم کیں ۔\378

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں