ڈیرہ اسماعیل خان، گردن پر ڈور پھرنے سے بچہ شدید زخمی

جمعہ 22 مارچ 2024 15:16

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں کٹی ہوئی پتنگ کی ڈور پکڑنے کی کوشش میں بچہ ڈور گردن پر پھرنے سے شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں شورکوٹ کے رہائشی شیخ ماجد اقبال کا 8 سال کا بچہ چھت پر کھیل رہا تھا کہ کٹی ہوئی پتنگ کی ڈور پکڑنے کی کوشش کی جس سے کیمیکل ڈور اس کی گردن پر پھر گئی جس سے اس کا گلہ کٹ گیا اور وہ چھت سے نیچے جا گرا جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد بچے کو تشویشناک حالت میں ملتان نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

اہلیان علاقہ نے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود ستی اور ضلعی پولیس سربراہ ناصر محمود سے کیمیکل ملی ڈور اور پتنگ کی دکانوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں