ڈیرہ اسماعیل خان، دو موٹرسائیکلز میں تصادم سے چار دوست جاں بحق

جمعہ 22 مارچ 2024 15:21

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں منگل موڑ کے قریب دو موٹرسائیکلز کے تصادم میں 4 دوست جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقہ کڑی شموزئی میں گزشتہ شب منگل موڑ کے قریب نماز تراویح پڑھ کر آنے والے دو موٹرسائیکلز پر سوار 6 دوست تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے۔

تصادم کے نتیجہ میں 4 نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں حبیب ولد حیدر‘راحت ولد ہدایت‘شاہد ولدعالم اور زین اللہ ولد الطاف اقوام استرانہ شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں فہیم ولد سمیع اللہ اور فاروق ولد امام شاہ سکنہ کڑی شموزئی اقوام استرانہ شامل ہیں جن کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں