ڈیرہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں شدید بارش ، کھڑی فصلوں کو نقصان پہاڑ پور میں مکان کی چھت گر گئی۔

جمعہ 19 اپریل 2024 17:40

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈیرہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں شدید بارش سے کھڑی فصلوں کو نقصان ، پہاڑ پور میں مکان کی چھت گر گئی۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور مضافاتی علاقوں نائیویلہ‘ پہاڑپور‘ رنگ پور‘ کڑی خیسور اور پروآ سمیت کئی مختلف دیگر دیہاتوں میں تیز بارش اور ڑالہ باری سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ بارش اور ڑالہ باری سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ تحصیل پہاڑ پور میں جاوید نامی شخص کے مکان کی چھت گر گئی تاہم کسی قسم کا کوئی جان نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں