ملاکنڈ یونیورسٹی کے لیکچررمجاہد شاہ نے پی ایچ ڈی کے مقالے کا دفاع کرلیا

پیر 20 دسمبر 2021 14:09

ملاکنڈ یونیورسٹی کے لیکچررمجاہد شاہ نے پی ایچ ڈی کے  مقالے کا دفاع کرلیا
دیر لوئر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2021ء) ملاکنڈ یونیورسٹی کے اسلامیات ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرر میاں مجاہد شاہ نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے "مسلمانوں اور غیر سامی مذہب کے متبعین میں تشدد کے فروغ کا تحقیقی و تقابلی جائزہ" کا کامیاب دفاع کرلیا، مزید سکالر کے تحقیقی کام کو پروفیسر ڈاکٹر حکمت اللّٰہ بابو  انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائشیا، ڈاکٹر مشتاق احمد دہلی انڈیا، ڈاکٹر شاہ جنید احمد ہاشمی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد اور ڈاکٹر محمد اکرام اللہ  یونیورسٹی آف ہری پور پاکستان نے جائزہ لے کر ممتاز درجے میں ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش کی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں