لوئر دیر،چکدرہ گورنمنٹ ہائی سکول کی طرف سے کشمیریوں سے یکجہتی کے سلسلے میں واک

منگل 6 اگست 2019 15:33

لوئر دیر،چکدرہ گورنمنٹ ہائی سکول کی طرف سے کشمیریوں سے یکجہتی کے سلسلے میں واک
لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2019ء) علاقہ تھانہ چکدرہ گورنمنٹ ہائی سکول چکدرہ کے سینکڑوں طلباء پرنسپل طاہر خان کی قیادت میں کشمیر سے یکجہتی کے سلسلے میں واک ہائیر سیکنڈری سکول سے پریس کلب چکدرہ تک کیا گیا۔ طلباء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے کہ کشمیر سے ہمارا رشتہ کیا لا الہ الا اللہ۔ کشمیر بنے گا پاکستان درج تھے۔

(جاری ہے)

طلبہ نے پریس کلب کے سامنے انڈیا کے خلاف نعرہ بازی کی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ انڈیا کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و جبر پر نوٹس لے کر انڈیا کے مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عوام عالم کے سامنے لا ئے اور حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے سے گریز نہ کیا جائے چاہے جنگ ہی کیوں نہ کرنا پڑے، لیکن ہم اپنے مسلمانوں کے لیے آواز اٹھائینگے۔ آخر میں کشمیر کی آزادی کے لیے اور وطن عزیز کے لیے دعا مانگ کر پرامن طورپر منتشر ہوگئے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں