لوئردیر، کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے سیمنار اور ریلی کا انعقاد

منگل 10 دسمبر 2019 19:09

لوئردیر۔ 10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) انسانی حقوق کی عا لمی دن کے موقع پرعبدالولی خا ن یونیور سٹی تیمرگرہ کیمپس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے ایک سیمنار منعقد کیا گیا اور ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

سمینار اور ریلی سے ممبر صوبائی اسمبلی محمد اعظم خان ، عبدالولی خا ن یونیورسٹی کے کو ارڈینٹر مہناج الدین ، سابق ضلعی کونسلر عاصم شعیب ، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور پا مالی ہورہی ہے اور بھارت کی غا صب افواج نے کشمریوں کو تین ماہ سے اپنے گھروں میں محصور کر دیا ہے جوکہ ظلم اور نا انصافی ہے۔

انہوں نے کشمریوں کی جراء ت کو سلام پیش کیا اور کہا کہ کشمریوں سے ہر قسم کا تعاون جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی محمد اعظم خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان نے عبدالولی خان یونیورسٹی تیمرگرہ کیمپس کو مکمل یونیورسٹی دینے کا جو اعلان کیا تھا اسے جلد عملی شکل دی جائیگی۔ انہوں نے یو نیورسٹی کے طلباء کے لئے بس فراہمی کا بھی اعلان کیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں