ریسکیو1122 دیرلوئرکی جانب سے یوم یکجہتی کشمیرکا انعقاد

پیر 5 فروری 2024 16:23

دیرلوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2024ء) ریسکیو1122 دیر لوئر کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کا انعقادکیا گیا ہے،ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد  کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرارعلی کی سربراہی میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریسکیو 1122 دیرلوئر کی اسٹیشنوں میں ایک منٹ خاموشی اختیار کرکے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اورخصوصی ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریسکیو 1122 اہلکاروں نے ضلعی انتظامیہ کیساتھ مل کر ڈسٹرکٹ جرگہ ہال میں تقریب میں شرکت بھی کی ۔\378

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں