لوئیر دیر پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا

پیر 20 اگست 2018 14:09

لوئردیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) لوئر دیر پولیس نے عید قربان کیلئے سیکورٹی پلان جاری کرتے ہوئے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈی پی او لوئردیر عارف شہباز خان کی دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق عید کے موقع پرعوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے لوئر دیر پولیس کی جانب سے خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیاہے ،سیکورٹی پلان کے مطابق عید کے دوران تمام پولیس اہلکاروں اور افسروں کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیںاور اس سلسلے میں لوئردیر پولیس کے 3500 اہلکاران عید کے دوران عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ڈیوٹیاں سرانجام دیںگے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں