اسلامی جمعیت طلبہ نے چیئر مین ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کیخلاف ہٹاو تحریک شروع کرنیکا اعلان کردیا،
12اگست کو واڑی،15اگست کو دیر خاص،16 اگست کو باجوڑ 17 کو تیمرگرہ18کو درگئی جبکہ 19 اگست کو ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے سامنے احتجاجی دھرنے دیئے جائنگے ،شعیب احمد
جمعہ 11 اگست 2017 19:29
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ طلبہ وطالبات اور عوام کا مذکورہ بورڈ پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے جس کی حالیہ مثال ایف اے ،ایف ایس سی کے نتائج ہیں جس میں 45 ہزار میں سے 21ہزار طلباء وطالبات کو بے دردی سے فیل کیا گیا جبکہ جن طلباء کو پاس کیا گیا وہ بھی کم مارکنگ کی وجہ سے اعلیٰ تعلیمی اداروں میںداخلوں سے محروم ہیں جبکہ اچھی خاصی تعداد تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیںاور کئی ایک مقامات پر خراب تعلیمی نتائج پر طلبہ نہ صرف گھروں کو چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے ہیںبلکہ کچھ طالب علموں نے خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
جس پر طلبہ کے ساتھ ساتھ والدین بھی شدید تشویش اور اضطراب میں مبتلا ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کی مخدوش اور خستہ حال بلڈنگ سے کنٹرول شدہ فرسودہ امتحانی نظام سے ایک طرف طلبہ شاکی ہیں تو دوسری طرف تعلیمی اداروں کے سربراہان بھی ماتم کناں ہیںاور نوبت یہاں تک پہنچی ہے کہ ضلع دیر لوئر کے علاقے تالاش شمشی خان میں واقع گورنمنٹ ہائی سکول کے پرنسپل امتحانی عملہ تک سے الجھ گئے اور بات مارپیٹ اور لڑائی جھگڑے تک پہنچ گئی میڈیا کے کوریج کے باوجود کمیٹی کی موجودگی میں بھی تاحال اس واقعے کے ذمہ داروں سے باز پرس تک نہیں کی گئی اور نہ ہی عوام کو یہ بتانے کی زحمت کی گئی کہ اس معاملے میں قصور وار کو کیا سزا ملی جو یقینا بورڈ کے کرتا دھرتائوں کے لباس پر بدنما داغ کی حثیت رکھتا ہے لیکن بورڈ انتظامیہ مسلسل ایسی روش اپنائی ہوئی ہے جس سے عوام اور طلبہ کا غیض وغضب عروج پر پہنچ گئی ہے انہوں نے الزام لگایا کہ پریکٹیکل امتحان میں ایسے اساتذہ کو تعینات کیا جاتا ہے جنھوں نے سائنس بطور مضمون نہیں پڑھا ہو جس سے طلبہ کے نمبرات میں کمی اور نا انصافی دیکھنے میں ائی ہے انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ایک ماہر مضمون ایک سبجیکٹ کے بیک وقت صرف ایک ہزار پرچے چیک کرسکتے ہیں لیکن یہاں پر معاملہ اس کے برعکس ہے اور چہیتوں کو نوازنے کے لئے ہزاروں پرچے چیک کرانے کے لئے دیئے جاتے ہیں جو باقی ماہرین مضامین کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی مترادف ہے۔۔اانھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے موجودہ چیئر مین کو فی الفور ہٹایا جائے اور کسی اچھی شہرت کے حامل سرکاری افسر کو بورڈ کا سربراہ بنایا جائے تاکہ طلبہ کے مستقبل سے مزید کھلواڑ نہ کیا جائے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر حالیہ ایف اے ایف ایس سی کے متاثرہ طلباء کے پیپروںکی فی الفور ریچکنگ نہ کی گئی تو احتجاج کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا جائے گا جن کی تمام تر ذمہ داری بورڈ انتظامیہ پر ہوگیمتعلقہ عنوان :
دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی سی دیر لوئرکا ڈرائیونگ لائسنس دفتر کا دورہ
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
ملاکنڈ یونیورسٹی میں اسلامی بینکاری کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد
محکمہ خوراک دیر لوئر ،سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور کم وزن روٹے فروخت کرنے پر 8 نانبائیوں کو جرمانے
ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی ہدایت پر فوڈ عملہ کا تیمرگرہ بازار کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کا اقلیتی برادری کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد
دیر لوئر ضلعی انتظامیہ کا روٹی کے تندوروں کا معائنہ
ڈی سی دیر لوئر نے بلامبٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا
اے سی ثمرباغ نے ثمرباغ برساتی نالے سے غیر قانونی تجاوزات ہٹا د یئے
ڈی سی دیر لوئر نے موسمی صورتحال کے پیش نظر ہیلتھ کی چھٹیاں منسوخ کردیں
تیمرگرہ پولیس کی کوششوں سے گمشدہ بچی بازیاب ہو گی۔
دیر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ