تیمرگرہ،محکمہ صحت72ہیلتھ سنٹروں میں 2کروڑ کی ادویات تقسیم کر دیا

بدھ 17 جنوری 2018 21:11

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) محکمہ صحت دیر لوئیر نے ضلع کی72ہیلتھ سنٹروں میں 2کروڑ سے زائد لاگت کی ادویات تقسیم کر دئے اس حوالے سے بلامبٹ میں واقع ادویات فراہمی سنٹر میں ایک تقر یب منعقد ہوئی جس میں ضلع ناظم حاجی محمد رسول خان ،ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شوکت علی ، ہیلتھ کمیٹی کے چیر مین رفیع اللہ ،ضلع کونسل ممبر مولانا عمران، ہیلتھ فوکل پرسن ڈاکٹر ارشادعلی، ،پولیو فوکل پرسن زکریا خان ،عمر خطاب اور دیگر موجود تھے اس موقع پر ضلع ناظم حاجی محمد رسول خان اور ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت علی نے 72طبی مراکز کودو کروڑ روپے سے زائد لاگت کی ادویات متعلقہ اہل کاروں کو حوالہ کر دیا تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر شو کت علی نے کہاکہ ضلع میں عوام کو طبی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے صوبائی اور ضلعی حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور آج خوشی ہے کہ ضلع کے تمام طبی مراکز کو وافر مقدار میں ادویات تقسیم کر دئے انھوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے تحصیل خال اور تالاش ہسپتال میں تمام سہولیات سے مکمل آراستہ 24گھنٹے زچہ وبچہ صحت مرکز کی منظوری دی ہے جبکہ طبی مراکز میں ڈیلیوری کٹس بھی فراہم کر دئے گئے ہیں

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں